سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںشہیدسلیمان کی چوتھی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: مرکزی...

شہیدسلیمان کی چوتھی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: مرکزی ترجمان بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید سلیمان بلوچ کو ان کی چوتھی برسی کےموقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمان بی این ایم کےایک دیرینہ اور مخلص ساتھی تھے۔ وہ کیچ دمگ کے صدر تھے۔ انہوں نے کیچ میں پارٹی کومنظم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پاکستانی فوج نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں بی این ایم کے ساتھیوں نے بیش بہاقربانیاں دی ہیں۔ بی این ایم کے کارکن آج بھی اس فلسفے پر قائم رہ کر بلوچستان کی آزادی کی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بی این ایم کی جد وجہد قربانی، شہادت اورقابض کے زندانوں میں اذیت سہنے والے بلوچ فرزندوں کی ہمت و بہادری سے عبارت ہے۔ اس کیلئے ہمارے بانی سربراہ غلام محمد بلوچ سے لیکر کارکنوں تک، بے شماربلوچ فرزند قربانی دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا قابض ریاست پاکستان بلوچوں کو بلوچ قومی تحریک سے دور رکھنے کی کوشش میں انتہا درجے کی مظالم ڈھا رہی ہے۔ مظالم میں تیزی اور شدت کے رد عمل میں بلوچ فرزندوں کے جذبے اور دشمن سے نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بلوچ نیشنل موومنٹ شہداء کا وارث ہے اور شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عہد کرتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز