چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںمستونگ میں سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے...

مستونگ میں سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہلاک کرنے کا جھوٹا دعویٰ

 

مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ مگر مرنے والوں کی نہ کوئی تفصیل جاری کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ان کا تعلق کس کالعدم تنظیم سے تھا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے مزید یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ آپریشن انٹیلیجنس بنیاد پر کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا۔

شہید کئے جانے والے افراد میں سمیع اللہ پرکانی اور جمیل احمد پرکانی کو رواں سال 18 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پاکستانی ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے دوران چیکنگ کو گرفتار کرنے کے بعد سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا۔ ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ افراد سے دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بتایا قتل کیے جانے والے دیگر تین افراد عارف مری یوسف مری جو عارف مری کا کزن بتایا جاتا ہے شامل ہیں جن کا تعلق بولان کے علاقے جھالڑی اور تیسرا شخص شاہ نظر بلوچ ہے۔ مذکورہ افراد کو بھی قبل پاکستانی آرمی کی جانب سے دوران جارحیت حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں مل سکی تھیں۔

مقبوضہ بلوچستان میں پچھلے کئی سالوں سے اس طرح کے جعلی مقابلوں اور آپریشنوں کے نام پر ایسے بلوچ فرزندوں کو شہید کیا جاتا رہا ہے جو پہلے سے ہی قابض فوج اور خفیہ اداروں کی تحویل میں رہے ہیں۔ ایسے افراد کو جبری گُمشدگی کا شکار بنا کر اپنی اذیت گاہوں میں رکھا جاتا رہا ہے جس کے بعد ایسے جعلی مقابلوں اور آپریشنوں میں شہید کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز