چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتین ہفتے قبل سندھ یونیورسٹی سے اغواء نوجوان کو پولیس نے جعلی...

تین ہفتے قبل سندھ یونیورسٹی سے اغواء نوجوان کو پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا

 

سکھر(ہمگام نیوز) تین ہفتے قبل سندھ یونیورسٹی سے اغواء نوجوان کو سکھر پولیس نے جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عرفان جتوئی کو تین ہفتے قبل سرعام دن دھاڑے نامعلوم مسلح افراد نےاغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔ آج نوجوان عرفان جتوئی کو ایک جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا گیا۔

مقبوضہ سندھ و بلوچستان اور پشتون وطن پر پچھلے کئی سالوں سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے موت کا بھیانک بازار گرم کر رکھا ہے۔ عرفان جتوئی کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے بعد اس طرح جعلی پولیس مقابلے میں شہید کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو بھی پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے ہی اغواء کیا تھا جس کو آج سکھر پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا۔

آج ہی کے دن ایک ایسے ہی جعلی مقابلے میں مقبوضہ بلوچستان سے پہلے سے تحویل میں لئے گئے پانچ افراد کو شہید کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز