آواران (ہمگام نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں قائم لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے ترتیج میں نامعلو م مسلح افراد نے لیویز فورس کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد نامعلوم مسلح حملہ آور فرارہوگئے ۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لیویز اور دیگر فورسز نے واقعہ کے بعد سرچ آپریشن شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔


