کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دو شہروں کوئٹہ اور نوشکی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گُھر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے بلوچ فرزند عبدالغفار ولد محمّد خان کو 21 فروری 2021 کو پاکستانی قابض فورس ایف سی نے اپنے چیک پوسٹ پر گاڑی سے اُٹھار کر جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر ٹارچر سیل میں منتقل کردیا تھا۔ اور ایسی سال 9 مارچ کو اعجاز بلوچ کو نوشکی سے جبری لاپتہ کرنے کے بعد ریاستی اذیت خانوں منتقل کر دیا تھا ۔آج دونوں بلوچ فرزند بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے ان دونوں کی بازیابی کی تصدیق کردی۔