دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںآر سی ڈی روڈ کے قریب قابض پاکستانی فوجی میجر کے گھر...

آر سی ڈی روڈ کے قریب قابض پاکستانی فوجی میجر کے گھر پر دستی بم حملہ۔

 مستونگ (ھمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے قابض پاکستانی فوج کے میجر کے گھر پر دستی بم سے حملے کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مستونگ شہر کے قریب آر سی ڈی روڈ کے قریب قابض پاکستانی فوج کے میجر کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملے کیا ۔

رپورٹ کے مطابق اس دستی بم حملے سے ایک اہلکار کی ہلاکت اور دو اہلکاروں کی زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی فوج اور ریاستی اہلکاروں پر حملوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں ملوث ہوتے ہیں لیکن اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز