خضدار (ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نےلاپتہ کبیر بلوچ کی ہمشیرہ کے ساتھ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کبیر بلوچ اور انکے دو ساتھی مشتاق بلوچ اور عطاء اللہ بلوچ کو ریاستی خفیہ اداروں نے لاپتہ کیا ہے جن کے جبری گمشدگی کو 27 مارچ کے بعد 12 سال مکمل ہونے والے ہیں ۔
کبیر بلوچ کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے انصاف کے تمام دروازوں پر دستک دی لیکن انصاف نہیں ملا، اس لیے اب وہ 27 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب کےسامنے احتجاج کرینگے تاکہ کوئی ان کی التجاء کو سنے اور انہیں انصاف فراہم کرے۔
مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بھی اس پریس کانفرنس کے تصویر اور بیان کو شیئر کیا ہے۔