دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںعوامی ورکرز پارٹی کے کامریڈ خرم کی گرفتاری قابل مذمت ہے: بلوچ...

عوامی ورکرز پارٹی کے کامریڈ خرم کی گرفتاری قابل مذمت ہے: بلوچ یکجہتی کمیٹی

 

کراچی (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان نے عوامی ورکرز پارٹی کراچی اور کراچی بچاؤ تحریک کے جنرل سیکرٹری کامریڈ خرم علی کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامریڈ خرم علی مظلوموں اور غریب محنت کشوں کے حقوق کے لئے کئی عرصوں سے جدوجہد کررہے ہیں۔اور ہر وقت محنت کش عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر حکومت وقت کی غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج رہے ہیں، انکی گرفتاری کسی صورت قبول نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گجرانوالہ میں غریب اور محنت کشوں کے مکانات کے منہدم کرنے کے خلاف کامریڈ خرم علی اکیس مارچ دو ہزار اکیس کو ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے تھے جو حکومتی پالیسی کے خلاف اور غریب عوام کی حمایت کے لئے تھی لیکن کراچی پولیس کے اہلکاروں نے کامریڈ کو گرفتار کرکے غریب اور محنت کش عوام کے حقوق غضب کرنے کی کوشش کی ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ایک طرف بے روز گاری و بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے اور دوسری طرف حکومت سندھ عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان کے گھر منہدم کررہی ہے جو سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ خرم علی مظلوموں کے ساتھی اور پر امن سیاسی جہد کار ہے اگر انہیں رہا نہیں کیا گیا تو بلوچ یکجہتی کمیٹی انکی گرفتاری کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک تحریک کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز