دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںجیونی کے علاقے پانوان سے فورسز کے ہاتھوں جبری گشدگی کے شکار...

جیونی کے علاقے پانوان سے فورسز کے ہاتھوں جبری گشدگی کے شکار شخص گوادر سے بازیاب

 

گوادر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی کے علاقے پانوان سے فورسز کے ہاتھوں جبری گُمشدگی کے شکار بلوچ فرزند گوادر سے بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے جیونی کے علاقے پانوان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گُمشدگی کے شکار ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے صادق ولد محمد اسماعیل رات تین بجے گوادر سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ـ

واضح رہے قابض پاکستانی فورسز نے صادق ولد محمد اسماعیل کو گزشتہ رمضان مسجد میں افطاری کے دوران جبری گُمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جو آج بازیاب ہوگیا۔ بازیابی کے بعد خرابی صحت کے باعث انھیں علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا ہے۔ـ

اسی طرح پانوان سے 3 مارچ 2021 کو قابض پاکستانی فوج نے چار نوجوانوں کو جبری گمشدہ کیا تھا جو تاحال پاکستانی فوج کی حراست میں ہیں۔ان میں ایاز ولد حیات، میران ولد ھمل،ممتاز ولد ولی محمد اور بیبگر ولد اسحاق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز