سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکوہلو: قابض پاکستانی فوج کی گاڑی پر بم حملہ، کئی اہلکاروں کے...

کوہلو: قابض پاکستانی فوج کی گاڑی پر بم حملہ، کئی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

کوہلو(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں چڑتانغ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر بم حملہ، ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی ضلع کوہلو کے علاقے جنتلی میں فوجی جارحیت کرنے کے بعد واپس کوہلو چھاؤنی کی جانب جارہی تھی، جہاں واپسی پر ان کے راستے میں چڑتانغ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے باردوی سرنگ بچھایاہوا تھا،جس کی زد میں ایک فوجی گاڑی آکر زورد دار بم دھماکہ کے ساتھ تباہ ہوگئی۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض فوج کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہوسکیں تاہم اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے پاکستان آرمی کی جانب سے بلوچ عوام پر مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان کے مختلف علاقوں جنتلی، نساؤ، سورین کہور، سخین، سیاہ کوہ میں گزشتہ 3روز سے مظالم ڈھائی جارہی ہیں۔اس فوجی جارحیت میں پاکستانی فضائیہ کے گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔جبکہ پاکستانی فوج کے ساتھ نام نہاد مقامی “امن فورس” ڈیتھ اسکواڈ کی کمک بھی شامل ہے۔

یاد رہے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان آرمی کے خلاف گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے مزاحمت شدت کے ساتھ جاری ہے جہاں پر مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قابض پاکستانی فوج پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔ لیکن اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز