سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںافغانستان: جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ، تین خواتین ہیلتھ ورکرز...

افغانستان: جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ، تین خواتین ہیلتھ ورکرز جاں بحق

کابل(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین خواتین ہیلتھ ورکرز کو قتل کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی تین خواتین ہیلتھ ورکرز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

صوبائی حکومت کے ایک عہدیدار نے منگل کے روز بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دو الگ الگ فائرنگ کس نے کی۔ لیکن مرکزی حکومت کے ذرائع نے فائرنگ کے واقعات کی تصدیق کردی۔

یاد رہے گذشتہ سال افریقہ کی ریاست نائیجیریا کو پولیو وائرس سے پاک قرار دینے کے بعد پاکستان اور افغانستان دنیا کے واحد دو باقی ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض اب تک ختم نہ ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز