کاہان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے ضلع کوہلو تحصیل کاہان کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت کل چھٹے روز بھی جاری رہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی ہیلی کاپٹر کل صبح کاہان کے علاقے چڑتانغ میں سخین تکڑو کے پہاڑی چھوٹی کے قریب اس جگہ لینڈنگ کی جہاں بلوچ مزاحمتکاروں نے گزشتہ روز فوج پر حملہ کیا تھا، جس میں ایک فوجی گاڑی مکمل تباہ کی گئی تھی،اس جان لیوا حملے کے بعد فوج کے اعلی افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات جمع کرنے کی غرض سے گئے تھے۔
فوج نے ہیلی کاپٹر کے لینڈنگ کرنے سے پہلے چاروں اطراف علاقے کا معاصرہ کرتے ہوئے کاہان کے مختلف علاقوں جن میں سیاہ کوہ سورین کور جنتلی پڑکئی سخین تکڑو سورین کور میں سرچ آپریشن کرکے فوجی جارحیت جاری رکھی۔
پاکستانی فوج کی اس جارحیت کے دوران مقامی چرواہوں کے مال مویشیوں کی لوٹ مار کے ساتھ ان کے 6 موٹرسائیکل بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لینے کی اطلاعات موصول ہوئی۔
پاکستان آرمی کے اس جارحیت میں ان کے ساتھ مقامی نام نہاد “امن فورس” ڈیتھ اسکواڈ بھی شامل ہے۔
یاد رہے 29 مارچ کو بلوچ مزاحمتکاروں نے پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے قافلے پر چڑتانغ کے مقام پر حملہ کیا تھا،جس میں ایک گاڑی کو مکمل طور تباہ ہوگئی تھی،جس کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی۔