جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںگوادر: انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:...

گوادر: انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

گوادر (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گوادر میں زیر تعمیر نئے انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے جمعہ کی شام چھ بجے گوادر کے علاقے گْرانڈانی میں زیر تعمیر نئے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بی ایم 12 کے دو راکٹ فائر کیئے جو عین کنسٹرکشن سائیٹ پر گرے۔ چھ بجے حملہ کے وقت کا انتخاب اس لئے کیا گیا کیونکہ تمام کارندے اور سیکورٹی اہلکار اکھٹے ہوکر رہائشی کوارٹروں میں جانے کی تیاری کرتے ہیں۔ اس حملے میں قابض سامراجی قوتوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبے چین و پاکستان کی مشترکہ معاہدہ سی پیک کا حصہ ہیں۔ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر ہونے والی منصوبوں کے خلاف بلوچستان لبریشن فرنٹ اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فوج اور ایسے سامراجی منصوبوں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز