دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںنوشکی: اسفندیار ماندائی پاکستانی فوج کی حراست سے بازیاب ہوگئے

نوشکی: اسفندیار ماندائی پاکستانی فوج کی حراست سے بازیاب ہوگئے

نوشکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی سے6 جنوری 2019 کو قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدہ ہوئے اسفندیار ماندائی بلوچ بازیاب ہوگئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی یونین کونسل احمدوال کے رہائشی اسفندیار ماندائی ولد حاجی عبدالکریم جو کہ 6 جنوری 2019 کو قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدہ کیئے گئے تھے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب بازیاب ہوگئے ہے۔

بلوچ اسیران کی بازیابی کیلئے قائم انسانی حقوق کی تنظیم ‘وی بی ایم پی’ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا کے مائیکروبلاگنگ سائیٹ فیسبک کے اپنے آفیشل پیج پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اسے شائع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز