کندھار (ہمگام نیوز)افغانستان نامعلوم مسلح افراد کا بگٹی مہاجرین پر حملہ، 4 بگٹی مہاجرین شہید۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ولایت کندھار کے سرحدی شہر اسپین بولدک میں بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں کو آج مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
شہید ہونے والے افراد کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے جو بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کے مظالم سے تنگ آکر اپنی سرزمین بلوچستان سے جلا وطنی اختیار کرنے پر مجبور ہوکر دیار غیر میں آباد ہوگئے تھے مگر اس کے باوجود آئے روز پاکستانی فوج اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے انہیں نشانہ بناکر شہید کرتی ہے۔
آج کے سانحے میں مقبوضہ بلوچستان سے ہجرت کرکے افغانستان میں پناہ لینے والے شہید ہونے والوں کی شناخت غلام نبی ولد ترونگ علی بگٹی، جنگی ولد درمان بگٹی، سکا ولد دین محمد بگٹی، امیر جان ولد روستم بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جوابی کاروائی میں افغان فورسز نے 2 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا ہے۔