کراچی (ہمگام نیوز)کراچی سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گُمشدگی کے شکار بننے کے بعد لاپتہ ہونے والے بلوچی زبان کے نوجوان شاعر منصور آزاد بازیاب ہوگئے۔
منصور آزاد کو آج سے 10 دن قبل کراچی سے ہی قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے جبری گُمشدگی کا شکار بنا کر اپنے اذیت خانوں میں منتقل کردیا تھا جو آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
منصور آزاد قاسم لبزانکی مجلس کے سابق صدر رہے ہیں جنکی بازیابی کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کمپین بھی چلائی گئی، آج انکی بازیابی عمل میں آئی ہے۔