پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںخضدار: مذہبی جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

خضدار: مذہبی جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایف سی کی مذہبی جماعت کے مظاہرے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مذہبی جماعت کے مظاہرے میں شریک افراد پر ایف سی کی جانب سے تشدد اور فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حافظ محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

مذہبی جماعت کے مظاہرین نے ہلاک ہونے والے شخص کی میت کو خضدار چمروک شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا اور مظاہرین کا کہنا ہے وہ اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کریں گے جب تک انتظامیہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو سزا نہیں دیتی اور ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار کارکنان کو رہا اور زخمی کارکنوں کا علاج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز