یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںحب:ٹریفک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق

حب:ٹریفک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق

حب(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی لک بدوک کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں گڈانی لک بدوک کے مقام پر کتٹینر مہران کار پر گرنے کی وجہ سے 4افراد جانبحق ہوگئے ۔اس حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت خلیل مستری سکنہ اوتھل،مجید، زاہد اور
محمد شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان تینوں کا تعلق عمرانی گوٹھ لاکھڑا لسبیلا سے بتایا جاتا ہے۔

کینٹینر کے کلینر کے مطابق کنٹینر کراچی سے چمن جا رہا تھا کہ لک بدوک کے مقام پر بریک فیل ہوجانے کے باعث آگے جانے والی بس کو بچاتے ہوئے پہاڑی سے ٹکرا کر کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کنٹینر کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا، جس کی وجہ سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان ٹریفک کافی وقت تک معطل رہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز