سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمزمل ڈیتھ اسکواڈ کا سرگرم کارندہ تھا جسے گذشتہ رات نشانہ بنا...

مزمل ڈیتھ اسکواڈ کا سرگرم کارندہ تھا جسے گذشتہ رات نشانہ بنا کر ہلاک کیا، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں ریاستی مخبر اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ رات بارہ بج کر بیس منٹ پر سرمچاروں نے آپسر کے علاقے میں کہدہ یوسف بازار کے کرکٹ گراؤنڈ میں ریاستی مخبر مزمل عرف مزو ولد حاصل کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

مذکورہ شخص ریاستی مخبر ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچ تحریک آزادی کے خلاف ریاستی تشکیل کردہ مقامی مسلح ڈیتھ اسکواڈ کا سرگرم کارندہ بھی تھا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ایسے تمام افراد سرمچاروں کے نشانے پر ہیں جو قومی آزادی کی جہد کے خلاف قابض ریاست کے معاون کار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فورسز اور مقامی ریاستی ایجنٹوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز