قلات (ہمگام نیوز) بلوچستان میں قلات سے مشرق کی جانب پہاڑی علاقے جوہان میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قلات جوہان میں شاہ پیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز کے قافلے پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔
موصولہ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔ حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس طرح کے حملے بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج پر بلوچ آزادی پسند جنگجوؤں کی طرف سے ہوتے رہتے ہیں تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔