کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک قبائلی راہنما جاں بحق۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی پہچان حاجی محمد رودی علیزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جنگل پیر علیزئی کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے حاجی محمد رودی علیزئی کو قتل کردیا جس کے بعد حملہ آؤر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں، لاش کو پولیس نے اپنے تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی۔