پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںافغانستان کے آخری یہودی نے طالبان کی ممکنہ واپسی کو مدنظر رکھتے...

افغانستان کے آخری یہودی نے طالبان کی ممکنہ واپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہجرت کرنے کا فیصلہ کرلیا

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کی واپسی کے امکانات بڑھ رہے ہیں اور اس ملک کے آخری یہودی نے ملک چھوڑنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ کابل کے واحد کنیسہ میں ان کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”میں کیوں رکوں، وہ مجھے کافر کہتے ہیں۔“دارالحکومت کابل کے وسط میں واقع ایک پرانی عمارت یہودیوں کا عبادت خانہ ہے، جہاں یہ اکثر و بیشتر اکیلے ہی عبادت کرنے والے ہوتے ہیں۔ زابلون سیمینتوف کا مزید کہنا تھا، ”میں افغانستان کا واحد اور آخری یہودی ہوں۔ میرے لیے یہاں اب مزید ٹھہرنا یا رہنا بْرا ہو سکتا ہے۔ اگر طالبان اقتدار میں واپس آتے ہیں تو میں افغانستان سے ہجرت کرکے اسرائیل روانہ ہو جاؤں گا۔“

یہ بھی پڑھیں

فیچرز