جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںسعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کا دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ...

سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کا دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا : عرب اتحاد

ریاض(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپوٹس کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے جمعہ کی شب ایک اعلان میں بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب میں خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے ایک دھماکا خیز ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا۔

انکے مطابق خطرے کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کی جا رہے ہیں تا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی اتحاد نے زور دیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالکت کی جانب سے مذمت سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز