کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے ضلع شار صفا میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے مسافر بس تباہ ہوگیا جس میں سوار 25 مسافر جانبحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے ضلع شار صفا میں طالبان کی بچھائی ہوئی سڑک کنارے بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک مسافر کوچ قریباً رات 12 بجے تباہ ہوگیا تھا۔ جس میں سوار پچیس مسافر موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ باقی تیس افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
افغانستان میں اس طرح کے حملے ہمیشہ طالبان نے قبول کی ہیں۔ گُزشتہ چند روز قبل کابُل میں بھی طالبان نے ایک سکول میں دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد شہری جان بحق ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ امریکی فوجی انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان میں عام شہریوں پر قاتلانہ حملے شروع کر دیئے ہیں اور گزشتہ کچھ دن پہلے طالبان نے شمالی ضلع پر قبضہ کر کے کئی شہریوں کو ہلاک کیا تھا۔