اسلام آباد(ہمگام نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار993 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار375 ہے اور 7 لاکھ 62ہزار 105 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 742، خیبرپختونخوا 3 ہزار615، اسلام آباد 715، گلگت بلتستان 107، مقبوضہ بلوچستان میں 248 اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 200 خیبرپختونخوا ایک لاکھ 24 ہزار 484، پنجاب 3 لاکھ 19 ہزار 365، سندھ 2 لاکھ 92 ہزار644، بلوچستان 23 ہزار447، آزاد کشمیر 17 ہزار945 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 388 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کرونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔