سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںالجوف میں یمنی فوج اور حوثی باغیوں کے مابین جھڑپیں۔ حوثی باغیوں...

الجوف میں یمنی فوج اور حوثی باغیوں کے مابین جھڑپیں۔ حوثی باغیوں کو شدید نقصانات کا سامنا

یمن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن کے صوبے الجوف کے جنوب مشرق میں سرکاری فوج نے حوثی ملیشیا کو گھیراؤ کر لکے حملہ کیا جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے درجنوں ارکان مارے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے ایک گروپ کو الجدافر کے محاذ پر آگے بڑھنے کا موقع دیا اور پھر اچانک ان کو گھیرے میں لے کر حملہ کردیا۔ اس کے نتیجے میں درجنوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مزید اطلاعات کے مطابق ادھر الجوف صوبے میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں باغیوں کا جانی اور مادی نقصان ہوا۔

یمنی فوج نے چند روز قبل الجوف، تعز اور مارب کے محاذوں پر متعدد نئے ٹھکانوں کو آزاد کرالیا تھا۔ اس دوران یمنی فوج کو اتحادی طیاروں کی معاونت حاصل رہی۔

انسانی حقوق اور زرائع ابلاغ کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ھے حوثی ملیشیا نے الجوف صوبے میں انسانی حقوق کی کئی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ ان میں قتل، حملوں، تشدد، ایذا رسانی، گرفتاریوں، انسانی امداد کی لوٹ مار، اسکول کے بچوں کی بھرتی اور شہریوں کو بے گھر کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز