دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمقبوضہ مغربی بلوچستان میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مقبوضہ مغربی بلوچستان میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

زاهدان (ہمگام نیوز) مقبوضہ مغربی بلوچستان میں فائرنگ سے بلوچ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ مغربی بلوچستان کے علاقے ہشت بندی میں ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک نوجوان ایرانی قابض سپاہ پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت مسلم جعفر کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے مصنوعی سرحدی علاقے کے دونون اطراف ہزاروں کی تعداد میں لوگ تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

حال ہی میں قابض ایرانی اور پاکستانی قابض افواج نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے اور اب تک کئی بلوچ نوجوان قابض ایرانی اور پاکستانی فوج کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز