چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںآسٹریلوی ایئرلائن قوانٹاس نے چاند گرہن دکھانے والی بے منزل فلائٹ کا...

آسٹریلوی ایئرلائن قوانٹاس نے چاند گرہن دکھانے والی بے منزل فلائٹ کا اعلان کر دیا.

کینبرا ( ہمگام نیوز ) مانٹرینگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ایئرلائن قوانٹاس نے چاند گرہن دکھانے والی بے منزل فلائٹ کا اعلان کیا اعلان کرتے ہی سارے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پروازوں کی منسوخی یا کمی سے فضائی سفر کے شوقین افراد بہت پریشان ہیں۔ اس ضمن میں آسٹریلوی فضائی سروس سمیت کئی کمپنیوں نے ایسی فلائٹس کی شروعات کی ہے، جو کہیں نہیں جاتیں بلکہ انہیں ہوا میں پھیرا لگوا کر اتار دیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں آسٹریلوی کمپنی قوانٹاس کی فلائٹ کی تمام نشستیں چند منٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

مئی کے آخر کے لیے تیار یہ فلائٹ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر جاکر مسافروں کو چاند گرہن اور سپر مون کا نظارہ دیکھا کر دوبارہ اسی ایئرپورٹ پر اتارے گی جہاں سے اڑان بھرےگی۔ اسے سپرمون فلائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ 386 ڈالر اور بزنس درجے کا ٹکٹ 1160 ڈالر کا رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فضائی سفر کے شوقین خواتین وحضرات کےلیے دنیا بھر میں ’کہیں نہ جانے والی‘ فلائٹس کا اجرا کررہے ہیں۔ سب ٹکٹ منٹوں میں بِکنے کے بعد ایک ویٹنگ لسٹ بھی بنائی گئی جو اب دوبارہ بھر چکی ہے۔ اسی طرح قوانٹاس نے
چاند کا نظارہ کرانے والی ایک فلائٹ شروع کی ہے جو 26 مئی کو اڑان بھرے گی۔ اس رات چاند گرہن ہوگا جسے ناسا نے ’سپربلڈ چاند گرہن‘ کا نام دیا ہے۔ سپر کا مطلب یہ ہے کہ اس رات چودہویں کا چاند ہوگا اور زمین سے قریب تر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز