کابل(ہمگام نیوز) افغانستان کے مرکزی شہر کابل کے ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں امام مسجد سمیت 12 افراد جانبحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زرائع کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات کے روز سے طالبان اور حکومتی فوجوں کے درمیان طے پانے والے تین روزہ عارضی جنگی بندی کے اعلان کے بعد ہونے والا پہلا بڑا واقعہ ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مسجد میں حملے کی مذمت کی ہے۔ خیال رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر دونوں فریقوں نے جنگی بندی کی پاسداری کرنے پر اتفاق کیا تھا۔