پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ دو...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ دو افراد جاں بحق

 

ساراوان(ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کسر قند میں مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے مابین خونریز جھڑپ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

‏تفصیلات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ مغربی بلوچستان کےعلاقے گنداوک کے قصبے حمیری میں قبضہ گیر پاسداران انقلاب اور مقامی فورسز (بسیج) نے ایک رہائشی مکان کو گھیرے میں لے کر جارحیت کی جس کے بعد مسلح جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں قابض ایرانی فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

اس حوالے سے ‏ایرانی حکام کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ جھڑپ میں دو بلوچ عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ دو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور ایک بسیج اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز