پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںآسٹریا نے حزب اللہ پر پابندی عائد کردی، عسکری و سیاسی بازؤں...

آسٹریا نے حزب اللہ پر پابندی عائد کردی، عسکری و سیاسی بازؤں کو دہشت گرد قرار دے دی ـ 

ویانا( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یورپی ملک آسٹریا نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تنظیم کے سیاسی اور عسکری بازؤں کو ‘دہشت گرد’ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بعض یورپی ممالک میں حزب اللہ کے صرف عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس پرپابندی عاید کی تھی مگر حزب اللہ کی سیاسی ونگ کو دہشت گردی کے الزام سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔
لیکن آسٹریا نے دوسرے یورپی ممالک کے برعکس ان کے سیاسی و عسکری بازوؤں کو دہشت گرد قرار دیا ہے.

آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیچلنبرگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم خود اس گروپ کی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے، جو فوجی اور سیاسی بازو میں فرق نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے گذشتہ روز ”یروشلم باس” کے ذریعہ شائع ہونے والی خبر کے مطابق اسٹریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حزب اللہ کو اسلحے سے پاک کرنے کے مطالبے پر کوئی پیشرفت نہ ہونے پر افسوس کا بھی اظہار کیا ہے ـ

یوروپی یونین نے حزب اللہ کے عسکری ونگ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ تنقید کے باوجود اسے سیاسی ونگ چلانے کی اجازت دی تھی۔

دوسرے یوروپی ممالک جنہوں نے حزب اللہ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے ان میں نیدرلینڈز، جرمنی، ایسٹونیا، جمہوریہ چیک اور سلووینیا شامل ہیں۔

آسٹریلیائی پارلیمنٹ نے کچھ دن پہلے کینبرا حکام پر زور دیا تھا کہ وہ حزب اللہ کی تمام اداروں پر پابندی عاید کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز