کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت دشت سنگئی کراس ایم 8 روڑ پر دوگاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سوار 15 افراد سوار تھے جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔ زخمیوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔