سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر لاکھوں لوگوں کی...

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر لاکھوں لوگوں کی جان کو خطرہ ہے : ورلڈ بینک

نیویارک ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کووڈ۔19 کی تیسری لہر کے پیش نظر ورلڈبینک نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کرونا کے تیسرے لہر سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے اور اسی سلسلے میں ویکسینیشن مہم کے لئے عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کے لئے 15کروڑ 30 ڈالر مختص کردیے ہیں۔

زرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پنڈیمک رسپانس افیکٹیونیس ان پاکستان منصوبے کی اپریل 2020 میں مں ظوری دی تھی اور اب اس فنڈ میں سے 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم ازسرنو مختص کی گئی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز وفاقی حکومت کی درخواست پر دوبارہ جاری کئیے جا رہے ہیں جس سے ورلڈ بینک کے معیار پر پورا اترنے والی محفوظ اور مثر کووڈ-19 ویکسین کی خریداری میں مدد ملے گی۔

اس منصوبے سے نظام صحت کی استعداد کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جس سے ویکسی نیشن مہم پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔ورلڈ بینک کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ۔19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں نمودار ہوئی اور لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اس صحت عامہ کے بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں ویکسی نیشن اور وبائی امراض کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان میں ویکسین کے لیے اس مالی اعانت کے علاوہ عالمی بینک نے افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا میں ویکسی نیشن کی خریداری اور رول آٹ کی کوششوں کی مدد کے لیے مجموعی طور پر 78کروڑ 85 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔مالی اعانت کے علاوہ عالمی بینک جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے منصفانہ اور مساوی ویکسین کی حکمت عملیوں کے سلسلے میں تکنیکی مدد اور علم سے متعلق ورکشاپس مہیا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز