دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںیو این ہائی کمشنر کا حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ ختم...

یو این ہائی کمشنر کا حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ ختم کرنے کا مطالبہ

جینوا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے غزہ میں اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں طرف سے تناؤ اور کشیدگی کم کریں۔

مشیل بیچلیٹ نے ہفتہ کو جنیوا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تناؤ اور کشیدگی میں کمی کے بجائے حماس اور اسرائیل کی قیادت ایسے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے جس سے امن کے بجائے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

بچیلیٹ کا بیان غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو تباہ کرنے سے کچھ ہی دیر پہلے جاری کیا گیا تھا۔ اس عمارت میں خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے دفاتر تھے۔

بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی مسلح گروہوں کی طرف سے اسرائیل میں آبادی پر اندھا دھند راکٹ حملےبین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں شہری اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہری آبادی پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیل کی کارروائیوں میں اب تک 145 فلسطینئ جاں بحق اور 1050 زخمی ہوچکے ہیں۔ جاں بحق شہریوں میں 39 کم سن بچے بھی شامل ہیں۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز