سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںفرانس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ تنازع پر اقوام متحدہ...

فرانس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ تنازع پر اقوام متحدہ میں مجوزہ قرارداد پیش کیا

پیرس( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں اوران کے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں جنگ بندی کے لیے اس قرارداد سے اتفاق کیا ہے۔جبکہ مصری صدر افریقا کے بارے میں ایک کانفرنس کے سلسلے میں ان دنوں پیرس کے دورے پر ہیں۔

جبکہ دوسری جانب پیرس میں ایلزے محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ تینوں ممالک نے تین سادہ عناصر سے اتفاق کیا ہے:لڑائی بند ہونی چاہیے،جنگ بندی کا وقت آگیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس معاملہ پرغور کرنا چاہیے۔‘‘

واضع رہے کہ فرانس گذشتہ کئی روز سے فلسطینی علاقوں میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ مصر کی مصالحتی کوششوں کا حامی ہے۔

تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ابھی تک غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک سادہ اعلامیے کی منظوری میں بھی ناکام رہی ہے۔اسرائیل کا پشتیبان امریکا تنازع کے خاتمے کے لیے چین ، ناروے اور تُونس کے جنگ بندی سے متعلق مجوزہ بیانات کو مسترد کرچکا ہے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ میں چینی سفیر ژانگ جَن نے بتایا ہے کہ ’’سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں ارکان نے فرانسیسی سفیر کی تجویز پرغور کیا ہے۔چین یقینی طور پربحران کے خاتمے کے لیے کوششوں کی حمایت کرتا ہے اورمشرقِ اوسط میں امن کی بحالی چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز