چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںبھارت : ایک منڈپ میں دو بہنوں سے شادی کرنے پر دلہا...

بھارت : ایک منڈپ میں دو بہنوں سے شادی کرنے پر دلہا گرفتار

کرناٹک(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت میں پولیس نے ایک ہی وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دولہے کو حراست میں لے لیا ہے۔

زرائع کے مطابق کرناٹک میں 30 سالہ دولہے کو دو سگی بہنوں کے ساتھ ایک ہی منڈپ میں شادی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 30 سالہ اوم پتی نے جن سگی بہنوں سے شادی کی وہ رشتے میں انکی بھانجیاں بھی ہیں جن کی عمر صرف 17 اور 18 سال ۔

پولیس نے دولہے کو اس وجہ سے گرفتار کیا ہےکہ وہ جن دو کم عمر بہنوں سے شادی کرنے جارہا تھا وہ دونوں حکومتی ایکٹ کے مطابق کم عمر ہونے کی وجہ سے شادی کےلئے تیار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سگی بہنوں سے شادی کے علاوہ بھی للیتا کی عمر ابھی صرف 17 سال ہے اور شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال ہے جب کہ شادی تقریبات میں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز