پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںخضدار : عوامی حلقوں کا حکومت سے خضدار ائیرپورٹ کی بحال کا...

خضدار : عوامی حلقوں کا حکومت سے خضدار ائیرپورٹ کی بحال کا مطالبہ

خضدار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ائیرپورٹ پچھلے پچھیس سال سے بند ہونے کی وجہ سے عوام اور تجارتی حلقہ شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

زرائع کے مطابق خضدار ائیرپورٹ کو پچھیس سال پہلے سابق فوجی آمر جنرل مشرف نے اپنے دور اقتدار میں حکومت کی طرف سے 1997 کو سیکورٹی رسک قرار دیکر عارضی طور پر ہوائی سفر کیلئے معطل کردیا تھا ۔جس کو بعد میں دوبارہ بحال کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔لیکن ائیرپورٹ کو پچھیس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ہوائی سفر کیلئے بحال نہیں کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت خضدار کی آبادی دس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اس کے علاوہ خضدار قلات ڈویژن کے ہیڈکوارٹر ہونے کے وجہ سے مرکزی حثیت کا حامل ہے لیکن ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس پر عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کی ہے کہ خضدار ائیرپورٹ کو بحال کرکے عوام کے پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز