پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںایران سے جوہری مذاکرات میں کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی:یورپی سفارت...

ایران سے جوہری مذاکرات میں کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی:یورپی سفارت کار 

ناروے(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے سینیر سفارت کاروں نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے لیکن ان میں کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ابھی بہت سے اختلافی امورطے ہونا باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے(آئی اے ای اے) سے مفاہمت ناگریز ہے تاکہ اس ادارے کے معائنہ کار ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرسکیں کیونکہ اس ضمن میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان پہلے سے طے شدہ مفاہمت کی مدت ختم ہونے کو ہے۔

خیال رہے کہ ان تینوں یورپی طاقتوں کے سفارت کاروں نے بدھ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’’مشترکہ جامع لائحہ عمل (جوہری سمجھوتے) کی بحالی کے ضمن میں آئی اے ای اے کی ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی ناگزیر ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی بھی ڈیل پر عمل درآمد ناممکن ہو گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز