جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںسوئی: پاکستانی گیس کمپنی کے خلاف مقامی بے روزگار انجینئرز کی جانب...

سوئی: پاکستانی گیس کمپنی کے خلاف مقامی بے روزگار انجینئرز کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

سوئی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوئی کے مقامی بے روزگار انجنئیر نوجوانوں نے آج قابض پاکستان کی گیس کمپنی پی پی ایل حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر گیس کمپنی کے میں گیٹ کے سامنے ٹائیر جلا کر احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پچلے 15 سالوں سے پی پی ایل حکام ڈپلومہ ہولڈر انجینئرکو بھرتی نہیں کررہا ہے، مظاہرین نے منتخب کٹھ پُتلی ارکان پاکستانی اسمبلی شاہ زین بگٹی اور گہرام بگٹی اور سینٹر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ فورن پی پی ایل حکام سے ملاقات کرکے بے روزگار نوجوانوں کا مسئلہ حل کریں، اپنے حقوق کے لیے آج پرامن احتجاج کررہے ہیں۔

مظاہرین کے مطابق چار گیس کمپنیاں ڈیرہ بگٹی میں ہیں جو بگٹی قوم کے نوجوانوں کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں گیس کمپنی جلد مسائل کا حل تلاش کریں بصورت دیگر ہم اگلے مرحلے میں گیس کمپنی کے تمام گیٹ بند کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز