دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںمراکش کا بچہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تیر کر اسپین...

مراکش کا بچہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تیر کر اسپین پہنچ گیا.

مراکش(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مراکش سے 16 سال کا بچہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تیر کر اسپین پہنچ گیا۔

زرائع کے مطابق اسپین کی سرحد پر پہنچنے کے بعد بچہ زار و قطار رو رہا تھا، اور اسی دوران پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مراکش سے اسپین پہنچنے والے دیگر مراکشی افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اسپین اور مراکش کی حکومتوں کے درمیان گزشتہ چند روز سے تناو پیدا ہوا ہے۔

مراکش نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپین نے مراکش کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو طبی مدد فراہم کی ہے۔ اسی لیے مراکش نے اسپین سے بدلہ لینے کیلئے اسپین کے قریب اپنی سرحد سے سیکورٹی ہٹا دی، جس کے بعد مراکش کے ہزاروں افراد نے اسپین کا رخ کر لیا۔

ان ہزاروں افراد میں ایک بچہ بھی ہے جو پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تیرتا ہوا اسپین پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز