چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںکالجز سے نکالے گئے ڈیمونسٹریٹرز کو فوری طور پر بحال کیا جائے....

کالجز سے نکالے گئے ڈیمونسٹریٹرز کو فوری طور پر بحال کیا جائے. ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ (ہمگام نیوز)
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے حل طلب مسائل کو سنجیدگی سے سننے کے بجائے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا جو ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں.

ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ کی نااہلی کا ملبہ ڈاکٹروں پر ڈالنا کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا.

انہوں نے کہا صوبے کے 3 میڈیکل کالجز سے فارغ کئے گئے ڈیمونسٹریٹرز کو فوری طور پر اپنے کالجز میں بحال کیا جائے خالی آسامیوں پر شفاف ٹیسٹ و انٹرویوز کا انعقاد کرتے ہوئے ڈیمونسٹریٹرز کی میرٹ پر تعیناتیاں یقینی بنائی جائیں.

ترجمان نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان روز اول سے ہی ایک اصولی موقف اپناتے ہوئے محکمہ صحت میں مثبت اقدامات کو سراہتے اور بے قاعدگیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بننے والے ینگ ڈاکٹرز جوکہ حالیہ مختلف ڈسٹرکٹ سے کسی بھی جواب طلبی سے پہلے ٹرمینیٹ کئے گئے ہیں فی الفور اپنی جائے تعیناتیوں پر بحال کئے جائیں.

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ڈاکٹروں کے وقار اور مریضوں تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا اور نہ ہی کبھی کیا کریں گے .

ترجمان نے مذید کہا کہ سیکرٹری صحت کی جانب سے اگر معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا اور ڈیمونسٹریٹرز اور ڈسٹرکٹس سے ٹرمینیٹ کئے جانے والے ڈاکٹرز کو بحال نہ کیا گیا اور آہندہ 48 گھنٹے کے بعد کسی بھی احتجاجی لائحہ عمل کی تمام تر ذمہ داری موجودہ سیکرٹری صحت پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز