پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںبھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر سشیل کمار قتل کے الزام میں...

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر سشیل کمار قتل کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اولمپکس میں بھارت کے لیے میڈل جیتنے والے مشہور ریسلر سشیل کمار قتل کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے۔

زرائع کے مطابق مطابق بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر سشیل کمار جونئیر ریسلر کے قتل کے الزام میں پولیس کو طویل وقت سے مطلوب تھے۔

بھارتی ریسلر پر دہلی کے پولیس افسر اور سابق جونئیرنیشنل ریسلنگ چیمپئین ساگر دھنکھر کو قتل کرنے کا الزام ہے، جسے سشیل کمار نے 4 مئی کو ریسلنگ کے دوران بہیمانہ طریقے سے پیٹا تھا جو دھنکھر کی موت کا باعث بنا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سشیل کمار کے خلاف 5 مئی کو تھانے میں قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی جس کے بعد سے وہ مفرور تھے اور پولیس ان کو تلاش کررہی تھی۔

پولیس نے سشیل کی خبر دینے والے کو 1350 ڈالر انعامی رقم دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ سشیل کمار نے 2012 میں لندن اولمپکس میں فری اسٹائل ریسلنگ میں چاندی کا تمغہ جب کہ چار سال قبل بیجنگ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اور ورلڈ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک ریسلر کے ہاتھوں جونئیر ریسلر کی موت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، بلکہ اس سے قبل ریسلنگ کوچ سکھویندر مور کو بھی پانچ افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو تاحال ٹرائل کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز