دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںبیلہ میں ٹوڈی کار اور ٹرالر میں حادثہ 5 افراد شدید زخمی۔

بیلہ میں ٹوڈی کار اور ٹرالر میں حادثہ 5 افراد شدید زخمی۔

بیلہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلا میں خطرناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مین آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرالر اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی کار اپلائیڈ میں حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئےہیں۔

ریسکیو رضاکاروں کے مطابق مطابق پہلے تمام زخمیوں کو طبعی امداد کےلئے ریسکیو سینٹر ٹیارہ منتقل کیا گیا جبکہ بعد میں تمام زخمی افراد کو مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کردیاگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کی شناخت زوار علی ولد محمد حسین قوم سید ساکن کوئٹہ تفسینہ زوجہ خادم حسین.،خادم حسین ولد علی خان علی اصغر ولد خادم حسین فائزہ بنت خادم حسین قوم ہزارہ سکنان ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز