دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںملک ناز مزاحمت کی شکل میں زندہ ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی

ملک ناز مزاحمت کی شکل میں زندہ ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی

کراچی(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک ناز کی شہادت کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم ملک ناز کی مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ جب ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اس کے گھر پر ڈاکہ مارنے کےلیے حملہ کیا تو وہ ایک بلوچ عورت جو مزاحمت کی نشانی مانی جاتی ہے اسی بلوچ مزاحمتی عورت کی مانند کھڑے ہو کر مزاحمت کی اور اسی مزاحمت میں ثابت قدم رہ کر شہادت کا جام نوش کیا۔

ملک ناز مزاحمت کے روپ میں زندہ ہے، ہر اس کوشش میں جو بلوچ کے لیے کی جا رہی ہے۔ ملک ناز کی شہادت نے بلوچوں کے لیے جدوجہد کو ایک نئی روح بخشی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کا وجود بھی اسی واقعے کے بعد آیا جو پہلے پہل برمش یکجہتی کمیٹی کے نام پر تھا اور برمش یکجہتی کمیٹی سے لے کر بلوچ یکجہتی کمیٹی تک کا سفر، بلوچوں کے لیے آواز اٹھانے کی کوشش، بلوچوں کے لیے جدوجہد کرنے کی کوشش، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اس کا کریڈٹ ملک ناز کی مزاحمت کو ہی دیتی ہے اگر ملک ناز ان ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف مزاحمت نہ کرتی تو شاید آج زندہ رہتی لیکن ملک ناز نے مزاحمت کر کے شہادت کو ترجیح دی نہ کہ چپ چاپ بیٹھنے کو۔

‎ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہم اب تک تشویش میں ہیں کہ سمیر سبزل جیسے ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ ابھی تک آزاد ہیں۔ ملک ناز کی شہادت کے بعد بلوچستان میں قتل و غارت کے واقعات شدت اختیار کرچکے ہیں اور ڈیتھ اسکواڈز زیادہ مضبوط ہوئے ہیں ہم حکومتِ بلوچستان بشمول حکومتِ پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان سے ڈیتھ اسکواڈ اور کراچی سے گینگ وار کا خاتمہ کیا جائے بظاہر دونوں کے نام مختلف ہیں لیکن کام یکساں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز