سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںپنجگور سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو جبری لاپتہ کر دیا۔

پنجگور سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو جبری لاپتہ کر دیا۔

پنجگور(ہمگام نیوز) ہمارے اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور سے پاکستانی فورسز اور انٹلیجنس کے اہلکاروں نے تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ جن کی شناخت عیسی ولد ویدی، رحمت ولد داؤد، بہار ولد نذر کے نام سے کیا جارہا ہے۔

یاد رہے عیسی ولد ویدی کو چار روز قبل گاڑی سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور گذشتہ رات انھیں مادگیں کور میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے عیسی نے گاڑی وہیں پر چھوڑ دی اور جب جمعرات کی صبح اپنی گاڑی لینے گیا تو اسے جبری لاپتہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز