Homeخبریںافغانستان سے فوجی انخلا کے بعد اگر پاکستان نے امریکہ کو فوجی...

افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد اگر پاکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے دیئے تو یہ اقدام بڑے پیمانے پر خونریزی کو جنم دیگا۔ افغان طالبان

کابل(ہمگام نیوز) افغان طالبان نے پاکستان کو خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد نگرانی کے لئے پاکستانی فوجی اڈے استعمال کئے تو یہ اقدام بڑے پیمانے پر خونریزی کو جنم دیگا۔

میڈیا ذرائع کے افغان طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بعض میڈیا رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ انخلا کے بعد پاکستانی سر زمین اور ائر سپیس استعمال کرتے ہوئے ڈیورنڈ لائن کی نگرانی کے لئے اپنی موجودگی برقرار رکھتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہو گا کہ واشنگٹن افغانستان میں بگرام اور شینداد بیسز پر ابھی بھی موجود ہے اور اگر ایسا ہوا تو طالبان ماضی کی طرح اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

افغان طالبان نے اپنے بیان میں صاف اور واضح طور پر پاکستان کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ امریکی فورسز کو فوجی اڈے دینے سے گریز کریں بصورت دیگر پاکستان اپنے اقدام کا از خود زمہ دار ہوگا أنھوں نے کہا پاکستان اس خطے میں امریکہ کو افغانستان پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے سہولت فراہم نہ کرے بصورت دیگر یہ اس کی ایک بڑی غلطی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز