نوشکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی سے مزید دو افراد زکریا مینگل اور بلال آحمد پاکستانی خفیہ اداروں کی جبری حراست سے بازیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زکریا مینگل کو 28 ستمبر 2018 کے دن پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نوشکی کے علاقے کیشنگی سے اغواء کیا تھا جبکہ بلال آحمد ولد میر آحمد کو 31 اگست 2018 کو نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ سے جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔ دونوں نوجوان آج بروز جمعہ پاکستانی خفیہ اداروں کی قید سے بازیاب ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ نوشکی ہی سے گزشتہ دن 31 اگست 2018 کو نوشکی سے لاپتہ ہونے والے سمیع بلوچ اور عبدالرب بھی بازیاب ہوئے تھے۔


