قاہرہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مصر میں سیکیورٹی حکام نے سوشل میڈیا پر اپنے بچے کو فروخت کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ انسداد انسانی اسمگلنگ اور جبری نقل مکانی کے انسداد منشیات و جرائم سیکشن کو معلوم ہوا کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا ہے، سوشل میڈیا سے اس بات کا بھی پتا چلا ہے کہ اس نے بچوں کے خریداروں کو کہا کہ وہ بچے کی خریداری کے لیے اس سے رابطہ کریں۔
تفتیشی افسر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ملزم نے بچے کے عوض اچھی خاصی قیمت مانگی ہے جبکہ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم کچھ عرصے سے بے روزگار ہے اور اسے بعض دوسرے کیسز میں پہلے بھی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے جسکی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ اپنے بچوں کو فروخت کریگا۔


