چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کے گھر والوں نے شوہر اور...

دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کے گھر والوں نے شوہر اور سوتن کو قتل کر دیا۔

حب(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کے والد اور بھائیوں نے داماد اور اسکی بیوی کو تشدد کرکے قتل کیا اور بعد ازاں وہاں سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی کے علاقے ساکران روڈ چڑھائی کے مقام پر بھٹ آباد میں گھر سے میاں بیوی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق شوہر کی دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کے بھائیوں اور والد نے میاں بیوی کو رات گئے ڈنڈوں اور سریوں کا استعمال کرکے قتل کیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں.

لاشوں کی شناخت 30 سالہ منظور اور 25 سالہ میرزادی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ مقتولین کی لاشیں حب کے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال منتقل کردئے گئے ہیں جہاں ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز