چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریں2014 سے لاپتہ عبدالرشید کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا...

2014 سے لاپتہ عبدالرشید کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔ والدہ

نوشکی(ہمگام نیوز) 15 نومبر 2014 کو نوشکی کے علاقے کلی فقیران سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبدالرشید سکنہ نوشکی کی والدہ نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ فرزند کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے عبدالرشید کی والدہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طویل عرصے سے لاپتہ فرزند کے غم سے نڈھال ایک ماں کا ملکی حکام سے اپیل ہے کہ اگر بیٹے نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں منظرعام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے عبدالرشید کو نومبر 2014 میں ایک اور نوجوان عامر جمالدینی کے ہمراہ نوشکی کے علاقے کلی فقیران سے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جس کے بعد عامر جمالدینی کی مسخ شدہ لاش پہنک دی گئی تھی جبکہ عبدالرشید تاحال لاپتہ ہے۔

عبدالرشید کے حوالے سے فیملی زرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک طالب علم تھے جن کی جبری گمشدگی کے بعد شدید صدمے کا شکار ان کے والد کچھ عرصہ پہلے فوت ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز